بدھ کے روز یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پر دشمن کی جارحیت ، نیز یمن پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے ایک "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) میں صہیونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان کے مطابق میزائل صحیح نشانے پرلگا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرہ ختم ہونے تک فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یحیی سریع نے ہفتے کی صبح بھی ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ یمنی مسلح افواج نے "فلسطین 2" ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے یافا (تل ابیب) میں ایک فوجی ہدف کو تباہ کر دیا ہے۔
اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے دعوی کیا تھا کہ اس نے ایک یمنی میزائل کو مقبوضہ فلسطین کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی مار گرایا ۔
اس حملے کے بعد بن گورین ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
آپ کا تبصرہ